counter easy hit

پی ٹی آئی آج اوباڑو میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

سندھ پنجاب کے سرحدی شہر اوباڑو میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، آج شام عمران خان جلسہ سے خطاب کریں گے۔

PTI will demonstrate power in Obaro todayجلسہ کے آرگنائزر اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 5 کے امیدوار سردار شہر یارخان شر کے مطابق اوباڑو میں قومی شاہراہ کے قریب پاکستان تحریک انصاف نے اپنا پنڈال سجا لیا ہے اور آج شام پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ، مخدوم شاہ محمود قریشی،جہانگیر خان ترین سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے سیکڑوں ایکڑ رقبے پر محیط جگہ میں جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور قائدین کے لئے کنٹینروں کے ذریعے 120 فٹ لمبا، 18 فٹ چوڑا اور 18 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ میڈیا کی کوریج کے لئے 40 فٹ لمبا، 18 فٹ اونچا اور 18 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔