counter easy hit

تحریک انصاف کو دہشتگرد تنظیم کہنا قابل مذمت ہے، شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

لاہور (یس ڈیسک) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں گلوبٹ، پومی بٹ، بلو بٹ سمیت دیگر غنڈے کس جماعت نے پالے ہوئے ہیں، ن لیگ آج پھر فیصل آباد جیسا ماحول پیدا کر رہی ہے، لاہور میں حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کسی شہر میں زبردستی دکانیں بند نہیں کرائیں، شہریوں نے اپنی مرضی سے ہمارے احتجاج کے حق میں ہڑتال کی۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ گلوبٹ، پومی بٹ، بلو بٹ سمیت دیگر غنڈے کس جماعت نے پالے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن اپنے گلوؤں کو اکسا رہی ہے، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔

تحریک انصاف کو دہشتگرد تنظیم کہنا قابل مذمت ہے۔ زعیم قادری اور پرویز رشید آج پھر فیصل آباد جیسا ماحول پیدا کر رہے ہیں، لاہور میں حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔