counter easy hit

سجاد کریم نے یورپی یونین میں مجوزہ اصلاحات اور ریفرنڈم پر ہونے والی پیش رفت پر سوالات کے جوابات دیئے

Sajjad Karim,Group Photos

Sajjad Karim,Group Photos

نیلسن (پ ر) یورپین پارلیمنٹ میں ای یو ارمینیا و آزر بائیجان کمیٹی اور ای یو جارجیا پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے چئیر مین ای سی آر گروپ کے لیگل آفئیرز کمیٹی کے ترجمان نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم (ستارہ قائد اعظم) نے جمعرات 2 جولائی کو ہاؤس آف لارڈز کی ای یوسلیکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر یورپی یونین میں مجوزہ اصلاحات اور برطانیہ میں کنزر ویٹو پارٹی کی جانب سے تجویز کردہ ریفرنڈم پر ہونے والی پیش رفت پر سوالات کے جوابات دیئے۔

یورپی پارلیمنٹ میں اپنے گروپ کے مؤقف کو پیش کیا اور انہیں یقین ہے کہ یہ بات چیت کا تبادلہ انتہائی تعمیری اور نتیجہ خیز رہا اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے اصلاحات کے ایجنڈے میں ای یوسلیکٹ کمیٹی کے سامنے ان کا پیش کیا گیا مؤقف معاون ثابت ہو گا۔