counter easy hit

‘کسی کے کہنے پر ویڈیو نہیں بنائی’، علی گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں موجود ایم این ایز سامنے آگئے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سینیٹ الیکشن کے دوران خریدوفروخت اور انتخابات پراثر انداز ہونے کے طریقہ کار بے نقاب کرتی ویڈیو میں شامل کردار منظر عام پر آگئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی سامنے آنے والی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے دونوں اراکین قومی اسمبلی جمیل احمد اور فہیم خان کا موقف پہلی بار میڈیا کے سامنے آیا۔ دونوں اراکین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا یہ اسٹنگ آپریشن تھا یا غلطی سے ویڈیو بن گئی، فہیم خان اور جمیل احمد نے کہا کہ ‘ہم نے کسی کے کہنے پر ویڈیو نہیں بنائی جبکہ اس معاملے پر پارٹی کا بیان جلد سب کے سامنے آجائے گا’۔ اپوزیشن کی جانب سے پیسوں کی پیشکش یا پیسے لینے سے متعلق سوال پر جمیل احمد نے کہا کہ ‘انہوں نے لوگوں کو بہت ساری چیزوں کی پیشکش کی، جبکہ ہم نے پیسے لیے ہوتے تو کیا ابھی وزیر اعظم سے مل کر آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارا دامن صاف ہے اور الیکشن کمیشن نے ہمیں طلب کیا تو ہم ضرور پیش ہوں گے۔ جمیل احمد نے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف، اس کی اتحادی جماعتوں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی فتح کا دن ہے، اپوزیشن کو بدترین شکست ہوئی ہے اور وہ اپنا بیانیہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور آج انہیں 2018 میں 176 ووٹوں کے مقابلے میں 178 ووٹ ملے جس کا مطلب ہے کہ تمام اراکین کا عمران خان پر پورا اعتماد ہے’۔

https://www.facebook.com/DawnNews/videos/426881941712063/

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website