counter easy hit

دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ڈھوک سیداں کے میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

راولپنڈی (پریس ریلیز )دکھی انسانیت کی خدمت اولین مقصد ھے بدلتے موسم احتیاط ضروری ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نامور ماہر صحت ڈاکٹر محفوظ علی انچارج شعبہ ہومیوپیتھک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی نے فری میڈیکل کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ماہر صحت ڈاکٹر محفوظ علی کی زیر نگرانی میڈیکل کیمپ ڈاکٹر خرم الحق،لیڈی ڈاکٹر اقراء مصطفےٰ،لیڈی ڈاکٹر آمنہ بشیر،ڈاکٹر نداحسن،لیڈی ڈاکٹرسندس مہک،ڈاکٹر حفضہ،ڈاکٹر ماریہ مصطفےٰ نے ڈھوک سیداں برف خانہ سٹاپ راولپنڈی پر عوام علاقہ کا علاج کیا ۔دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ درجنوں افراد نے موسمی بیماریوں، سانس ۔دمہ۔گردے ۔مثانے ۔قلب ، امراض نسواں ،موٹاپے،جوڑوں کے درد، دیگر امراض سے متعلق ماہرین صحت سے علاج کروایا۔فری میڈیکل کیمپ کے شرکا میں محسن ہومیوسٹور،مسعودفارمالاہور کےمینجر فیصل محمود،اور علی ہومیو پیتھک برف خانہ راولپنڈی اور مسعود فارما لاہور کے منیجر فیصل محمود کےتعاون ادویات بھی تقسیم کیں گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ شوگر ٹسٹ بھی مفت کیا گیا جبکہ دیگر ٹیسٹوں پر مریضوں کو خصوصی ڈسکاوٗنٹ دیاگیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محفوظ علی ۔ ڈاکٹر خرم الحق،لیڈی ڈاکٹر اقراء مصطفےٰ،لیڈی ڈاکٹر آمنہ بشیر،ڈاکٹر نداحسن،لیڈی ڈاکٹرسندس مہک،ڈاکٹر حفضہ،ڈاکٹر ماریہ مصطفےٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اولین مقصد ہے اور آئندہ بھی اس قسم کے میڈیکل کیمپ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی لگائے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website