counter easy hit

تحریک انصاف کے ارکان کی پارلیمنٹ واپسی عدالت میں چیلنج

Supreme Court

Supreme Court

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر ارکان کی اسمبلیوں میں واپسی کو چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں بھی اسی نوعیت کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی اور حکومت سے 22 اپریل کو جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر پٹیشن میں درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر ارکان اپنی نشستوں سے مستعفی ہوچکے ہیں تاہم سپیکر قومی اسمبلی نے نظریہ ضرورت کے تحت ان کے استعفے منظور نہیں کیے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپیکر کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ نے بھی اسی نوعیت کی درخواست پر وفاق اور پنجاب حکومت سے 22 اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے ، درخواست گزار ارسلان افتخار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے آئینی طور پر منظور ہوچکے ہیں ، اس پر عمل نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔