counter easy hit

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا

311848_91050317تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا اور سات رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی۔ عمران خان کہتے ہیں پارٹی کو ادارہ بنانا چاہتے ہیں کارکن براہ راست اپنے نمائندے چنیں گے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین نے بتایا کہ اس حوالے سات رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ تاریخ کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی انتخابات براہ راست ہونگے۔ کارکن اپنے عہدے دار چنیں گے۔ تحریک انصاف باقی پارٹیوں کی طرح فیملی پارٹی نہیں وہ رہیں یا نہیں پی ٹی آئی کو ادارہ بنائیں گے۔ کپتان نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام بھی لگایا۔ انہیں پی ٹی آئی کا احتساب بھی قرار دیتے رہے کئی جگہوں پر کمزوریوں کا اعتراف بھی کیا۔ عمران خان نے پارٹی کو تمام علاقوں تک لے جانے کا عزم بھی دہرایا۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا شاہ محمود قریشی کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میئر شپ کا حصول مقصد نہیں کراچی کی صورتحال پر آنکھیں بند نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے ملتان میں پارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔