counter easy hit

کائرہ خاندان کو بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی مبارک ہو ,عبدالستار ملک

mail saلالہ موسیٰ(نامہ نگار)بلدیاتی انتخابات میں لالہ موسیٰ کی غیور عوام نے سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے باوجود خدمت خلق کا جذبہ اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھنے والے کائرہ خاندان کو آگے لا کر ثابت کیا ہے کہ ملک میں بھی ایسی ہی سیاست کے فروغ کے متمنی ہیں،جس سے تعمیروترقی کا عمل تیز رفتاری سے آگے بڑھ سکے، ان خیالات کا اظہار عبدالستار ملک ،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ(فرانس)نے ایک خصوصی ملاقات میں ٹیلی فون پر کیا ،انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کائرہ خاندان نے عوامی خدمت کی تاریخ رقم کی ہے ،اب اس سلسلے کو مزید تیز کریں گے ،پاکستان کی عوام مذکورہ انتخابی عمل میں پورے جوش وجذبہ سے حصہ لے کر اور آزادانہ ماحول میں حق رائے دہی کا استعمال کر کے سیاست میں وراثتی اجارہ داری کو ختم کر کے سیاسی شعور کا عملی مظاہرہ کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام کھوکھلے نعروں اور اپنے حریفوں پر بے بنیاد الزام تراشیوں سے کمراہ نہیں کیا جا سکتا، کائرہ خاندان کو بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی مبارک ہو