counter easy hit

تحریک انصاف یونان کی جانب سے یوم قرارداد پاکستان پر شاندار جلسہ ،مہمان خصوصی تحریک انصاف یورپ کے مرکزی رہنما یاسر قدیر

PTI Greece

PTI Greece

یونان: تحریک انصاف یونان کی جانب سے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر ایک شاندار جلسہ کا انقعاد کیا گیا جسمیں مہمان خصوصی فرانس سے تشریف لائے تحریک انصاف یورپ کے مرکزی رہنما یاسر قدیر تھے جلسہ کے منتظم سینئر رہنما،ارشاد بٹ،خرم منظور،ملک امجد لہری،بدر منیر سندھو،ملک ضیاء مچوڑا،منور سیال ،شاہد گوندل و دیگر تھے اس موقع پر تحریک انصاف یونان کے صدر حیدر سیال،جنرل سیکرٹری انعام ٹیپو،سیکرٹری انفارمیشن اعجاز راء و دیگر نے قرارداد پاکستان کے حوالے سے اپنی اپنی تقریروں میں روشنی ڈالی،اس موقع پر بچوں میں تقریری مقابلے بھی ھوئے اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی یاسر قدیر نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف یونان کی الیکٹڈ باڈی،پروگرام کے منتظمین و دیگر تمام کارکنان کو شاندار الفاظ میں مبارکباد دی کہ انہوں نے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر اتنا شاندار پروگرام کا انقعاد کیا انہوں نے قرارداد پاکستان اور اس وقت کے حالات کے اوپر تفصیلی روشنی ڈالی اور آخر میں تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا