counter easy hit

پنجاب حکومت کی عمل داری ختم ہو نے کے قریب گرمیاں آتے ہی لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کا جھوت بے نقاب ہونے لگا،راہنما تحریک انصاف فرانس

>پیرس (یس اردو نیوز) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنمائوں ابرار کیانی ، نعمت اللہ ، یاسر قدیر اور یاسر خان نے یس اردو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کا جلسہ مور ثی سیاستدانو ں کی مو ت ثا بت ہوگا کل لاہور میں جنو ن اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گا مینار پاکستان پر جلسہ میں عوام کی شرکت ثا بت کر ے گی کہ قوم نئے پاکستان کیلئے میدان میں نکل چکی ہے عمران خان کا خطا ب بھی تار یخی ہو گا اور مخا لفین کی و کٹیں بھی اڑیں گی۔
مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ میں لاکھوں لوگ شرکت کرینگے پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قا ئد کا خطا ب سننے کیلئے ہر رکاو ٹ عبور کر کے مینار پاکستان پہنچنے گے انہو ں نے کہاکہ و فا قی حکومت نے ن لیگ کی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے عوام د شمن بجٹ پیش کیا عین و قت پر وفا قی وزیر خزانہ سے حلف لے کر بجٹ پیش کرانے سے واضح ہو گیا ہے کہ ن لیگ واقعی نااہلو ں کی جماعت ہے ن لیگ میں سارے نہلے دھلے گامے شیدے اور گلو ں بٹ کر دار کے حامل لو گ مو جو د ہے جو ذہن سے سو چنے کی بجائے معدے سے سو چتے ہیں کیو نکہ انکی سو چ ملکی فلاح و بہبو د کی بجائے کر پشن تک محدو د ہے انہو ں نے مزید کہاکہ آ ج کا جلسہ ثا بت کر ے گا کہ لا ہور سے ن لیگ کا   صفا یا ہو گیا ہے مینار پاکستان جلسہ جاتی عمرہ کے حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا تحر یک انصاف کے مینار پاکستان کے جلسے کیلئے عوام کا جوش وخروش مثالی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ آج29اپر یل کو مینار پاکستان پر نئی تاریخ رقم ہوگی۔۔
   پنجاب حکومت کی عمل داری ختم ہو گئی ہے ملاوٹ ما فیا نے ماہ رمضان سے پہلے ہی پنجے گاڑ لئے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کا عذاب اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ نازل ہو چکا ہے۔ اور ن لیگ کی ملمع سازی اب کسی کام نہیں آئے گی۔
نام نہاد ترقی گرمی میں بہنے لگی ہے ۔بالکل کاسمیٹکس اور میک اپ سے لدے ہوئے کسی چہرے کی طرح جو گرمی شروع ہوتے ہی میک اپ پگھلنے سے بد نمائی ظاہر کرنا شروع کردیتا ہے۔
ابرار کیانی نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران ہم وطنوں کو درپیش گوناگوں مسائل کا قریب سے معائنہ کیا جس سے ن لیگ کی حقیقت ظاہر ہوگئی۔
یاسر قدیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن صرف میڈیا اور بکائو اداروں پر ہی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹ سکتی ہے عملاً دیر پا ترقی ان کے بس کی بات نہیں۔

شیخ نعمت اللہ نے کہا کہ اووریسیز پاکستانیوں کی جائیدادیں پنجاب میں بالکل غیر محفوظ ہیں اور یہ مسئلہ ہے جس وجہ سے ن لیگ کے راہنما تحریک انصاف میں آگئے مگر ابھی تک شوباز شریف نے ان قبضہ مافیا کی سربپرستی نہیں چھوڑی۔

یاسر خان نے کہا کہ آنے والا وقت بتائے گا جیسا فضول بجٹ پیش کیا گیا ہے سرکاری ملازمین اب اس پارٹی کو دس فیصد ووٹ بھی دے دیں تو بڑی بات ہے۔

 PTI, FRANCE, IBRAR, KAYANI, YASIR, QADEER, YASIR, KHAN, NAIMATULLAH