counter easy hit

پی ٹی آئی والوں کی اکثریت ایف 16پر بیٹھ کر اڑتے تیر کے تعاقب میں روانہ ہو جاتی ہے اور ان کےکرتوت دیکھ مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ ۔۔۔۔۔ حسن نثار کی تازہ ترین تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت چلتی ہے حکمت سے لیکن یہ تو حماقت اور حقارت کے فیول پر حکومتی گاڑی چلانے پر بضد ہیں۔جو مٹھی بھر اتحادیوں کو متحد اور راضی نہ رکھ سکے، اسے اللّٰہ ہی رکھے تو رکھے، ان کا اپنا موڈ اور میٹر کچھ اور ہی بتا رہا ہے۔

مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا

نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کے قائد کی تو پھر کچھ سمجھ آتی ہے کہ اس کے کریڈٹ پہ بہت کچھ ہے لیکن جب ذاتی حیثیت میں صفر اور سوفیصد ’’ری فلیکٹڈ گلوری‘‘ میں خوامخواہ اچھلتے کودتے بونے اور سیاسی بالشتیئے’’جنات‘‘ دکھائی دینے کی اداکاری کرتے ہیں تو غصہ بھی آتا ہے۔کوفت بھی بہت ہوتی ہے لیکن حیرت ہے کہ جسے قیمت چکانی پڑے گی اسے خبر ہی نہیں۔جانے نہ جانے گل ہی نہ جانےباغ تو سارا جانے ہےاب جو ورد شروع ہے کہ ’’اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے‘‘ تو سوچنا انہیں یہ چاہئے کہ اس کی نوبت کیوں اور کیسے آئی؟حماقت کی انتہا یہ ہے کہ انہوں نے چودھری برادران جیسے لوگوں کو بھی زچ کر دیا جو بار بار عہدشکنی کے باوجود عرصۂ دراز تک شریفوں کو بھی برداشت کرتے رہے کہ وضعدار لوگ ہیں۔اور تو اور اقتدار اور ملک تک چھوڑنے کے باوجود اس خاندان نے پرویز مشرف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔چودھری شجاعت تو اس حد تک چلے گئے کہ پرویز مشرف صاحب کے ساتھ ہمارا بھی ٹرائیل ہونا چاہئے۔پے درپے حماقتیں اور مزید حماقتیں چودھریوں کو اوازار کرنے سے بھی باز نہ آئیں۔ابھی کل اک نجی TVچینل پر ق لیگ کے مرکزی رہنما کامل علی آغا کے انٹرویو میں ’’انکشافات‘‘ ہوئے کہ’’معاہدہ ہوا تھا کہ ق لیگ ارکان کو تحریک انصاف کے برابر اختیارات ملیں گے‘‘’’ہمیں جو وزارتیں ملیںتین تین بار ان کے سیکرٹری تبدیل کر دیئے گئے ‘‘’’ایشوز پر مشاورت سے چلنے کا فیصلہ ہوا تھا‘‘’’کرپشن کا ریٹ 500سے 50ہزار پر پہنچ چکا ہے

سسلین مافیا شروع شروع میں بڑا شریف اور غریبوں کا مسیحا تھا مگر کچھ عرصہ بعد ایسا کیا ہوا کہ یہ لوٹ مار اور مار دھاڑ کا برانڈ بن کر رہ گیا ۔۔۔ ارشاد بھٹی کی ایک خصوصی تحریر

’’مولانا کا دھرنا یا کوئی مسئلہ ہو، ساتھ دیتے ہیں بلیک میل نہیں کرتے‘‘’’کل ہم اور تحریک انصاف الیکشن میں عوام کو کیا منہ دکھائیں گے‘‘’’تازہ ترین یہ کہ مطالبات پر عملدرآمد کیلئے قاف لیگ نے انصاف کو ایک ہفتہ کی مہلت دی ‘‘خواب میں چلنے کی مریض تحریک انصاف کو کسی نے یہ بھی نہیں سمجھایا کہ مونس الٰہی کو تو ن لیگ نے اک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ٹارگٹ کیا تھا کہ چودھری برادران کی سیاست آگے منتقل نہ ہو سکے کیونکہ ان کے باقی بچوں میں اور کوئی لمبی چوڑی دلچسپی ہی نہیں رکھتا۔ایم کیو ایم و دیگر کی بیزاری بھی حکومت نے بڑی محنت سے کمائی ہے تو مجھے حضرت امیر معاویہ ؓ کا ایک حکمت بھرا بیان یاد آ رہا ہے آپ نے تعلق کی ’’تعریف ‘‘ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی وحشی بدو کے ساتھ بھی میرا تعلق قائم ہو جائے ،اس کے اور میرے درمیان کچے سوت کا دھاگہ ہو اور وہ بدوکسی تیز رفتار اونٹ پر بیٹھ کر صحرا کی طرف دوڑ پڑے تو میں اپنے اور اس کے درمیان والے اس دھاگے کو ٹوٹنے نہیں دوں گا۔اسے کہتے ہیں سیاست، حکومت اور حکمت لیکن یہاں تو جسے دیکھو ہوا کے گھوڑے پر سوار چابک پہ چابک چلائے جا رہا ہے اور ان باتوں، حرکتوں سے بھی باز نہیں آرہے جن کے بغیر بہ آسانی گزارہ ہو سکتا ہے۔تحریک انصاف کے لوگوں کی اکثریت ایف 16پر بیٹھ کر اڑتے تیر کے تعاقب میں روانہ ہو جاتی ہے اور ان کےکرتوت دیکھ کر یقین ہونے لگتا ہے کہ کامن سینس واقعی اتنی کامن نہیں۔ایک ہسپانوی محاورہ کا ترجمہ ہے ۔”

A HANDFUL OF COMMON SENSE IS WORTH A BUSHEL OF LEARNINGʼʼحکمت اور دانائی نصیب نہیں تو نہ سہی حماقت کم کرکے حقارت سے جان چھڑا کر کامن سینس پر ہی فوکس کر لیں

جس کے بارے سیانے کہتے ہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف کس طرح ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا ؟ سلیم صافی کے دھماکہ خیز انکشاف

AN UNUSUAL AMOUNT OF COMMON SENSE IS SOMETHING CALLED WISDOM”

یاتو آتے ہی بھاری پتھر چوم اور چھوڑ کر چلے جاتے لیکن اب تو بری طرح پھنس گئے۔ٹرم پوری کرو      تاکہ کچھ دال دلیا کرسکو ورنہ رستے میں ہی رہ گئے تو سمجھو گئے کام سے ۔وہی حال ہو گا جو کچی یاریاں ٹوٹنے والیوں کا ہوتا ہے۔کچی ٹٹ گئی جنہاں دی یاریپتناں تے رون کھڑیاںاس نازک مقام اور مرحلہ پر کوئی اونچ نیچ ہو گئی تو نیچو نیچ ہی سمجھو۔کامل علی آغا سچ کہتا ہے کہ ’’کل ہم اور تحریک انصاف الیکشن میں عوام کو کیا منہ دکھائیں گے‘‘مختصراً یہ کہ مہم جوئی ہرگز نہیں، ہر قیمت پر ٹرم پوری کرو ورنہ قیمت چکانی ناممکن ہو جائے گی۔کم ازکم منہ دکھانے جوگا وقت تو حاصل کرلو ورنہ سمجھو22سال کی محنت ڈیڑھ دوسالہ حکومت میں برباد ہو گئی۔

PTI, FOLLOWERS, GOWED, AFTER, ARROWS, AND, I, AM, AFRAID, OF, GREAT, LOSS, BECAUSE, OF, THEM

 

‘‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website