counter easy hit

بریکنگ نیوز : تمام شکایتیں نظر انداز۔۔۔ عثمان بزدار کی تبدیلی کے متعلق وزیراعظم عمران خان کا دو ٹوک مؤقف آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تمام شکایتیں نظر انداز، وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جائے گا، (ق) لیگ سمیت ارکان اسمبلی

مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا

 

کی شکایات کو نظر انداز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف (ق) لیگ سمیت کئی وفاقی وزرا اور ارکان اسمبلی کی شکایات کو نظر انداز کر دیا اور اتحادیوں کو واضح جواب دیا کہ عثمان بزدار تبدیل نہیں ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے شکایات کے معاملے پر وزیراعظم نے فیصلہ اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء نے پنجاب میں گورننس، ترقیاتی اسکیموں اور اختیارات کے حوالے سے شکایات کی تھیں اور جن لوگوں نے وزیراعظم سے شکایت کی ان میں فواد چوہدری، طارق بشیر چیمہ، شفقت محمود اور دیگر شامل ہیں۔

سسلین مافیا شروع شروع میں بڑا شریف اور غریبوں کا مسیحا تھا مگر کچھ عرصہ بعد ایسا کیا ہوا کہ یہ لوٹ مار اور مار دھاڑ کا برانڈ بن کر رہ گیا ۔۔۔ ارشاد بھٹی کی ایک خصوصی تحریر

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کو قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ واضح ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ کارکردگی پر جہاں اپوزیشن جماعتیں تنقید کررہی ہیں وہیں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں جب کہ وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط بھی لکھا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف کس طرح ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا ؟ سلیم صافی کے دھماکہ خیز انکشاف

 

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے تحریک انصاف کی اتحادی جماعتیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔ اتحادی جماعتوں کا موقف ہے کہ پنجاب میں گورننس کی صورتحال بہت خراب ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے وسیم اکرم پلس کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

IMRAN KHAN, IGNORED, ALL, ALLEGATIONS, AND, BACKED, THE, USMAN BUZDAR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website