counter easy hit

تحریک انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی سے منصب چھوڑنے کا مطالبہ

PTI demand to leave the position of Speaker of the National Assembly

PTI demand to leave the position of Speaker of the National Assembly

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے منصب چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پھنسے ہوئےہیں، پورے ملک میں پاناما پر بحث ہو رہی ہے لیکن قومی اسمبلی کے اسپیکر کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں اس پربحث نہیں ہوسکتی، اسپیکراسمبلی کسٹوڈین آف ہاوس کے بجائے کسٹوڈین آف رائے ونڈ بن چکے ہیں اس لیے وہ فوری طورپرعہدے سے الگ ہوجائیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کوبھیجے گئے 2 جعلی ریفرنسزکی سماعت تھی، حکومت پاناما کیس پرپردہ ڈالناچاہتی ہے، حکومت کیس کو لٹکانے کے لئے جعلی حربے استعمال کررہی ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website