counter easy hit

جنید جمشید کا سفر آخرت؛ نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل

Junaid Jamshed hereafter, funeral preparations complete

Junaid Jamshed hereafter, funeral preparations complete

 کراچی:  طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کچھ دیر بعد ان کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

یس نیوز کے مطابق  طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین دارالعلوم کراچی میں ہوگی، اس موقع پر گراؤنڈ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جہاں پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے جب کہ گراؤنڈ کو بم ڈسپوزل اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچ بھی کیا گیا ہے۔

نماز جنازہ سے پہلے معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کا بیان بھی متوقع ہے جب کہ خاندانی زرائع کے مطابق جنید جمشید کی نمازجنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے۔معین خان اکیڈمی میں جنید جمشید کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے سیاسی، سماجی، مذہبی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گزشتہ روز جنید جمشید سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق دیگر افراد کی نور خان ایئربیس پر نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد جنید جمشید کی میت سی ون 30 طیارے کے ذریعے فیصل بیس کراچی پہنچائی گئی تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی جس سے معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website