counter easy hit

فروری 2016ء کشمیر تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنماء عمران رشید چوھدری نے کہا ہے کہ کچھ دن پہلے سانحہ نکیال میں ہلاکت پر دلی افسوس ہے18

پیرس ( عمیر بیگ ) 18فروری 2016ء کشمیر تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنماء عمران رشید چوھدری نے کہا ہے کہ کچھ دن پہلے سانحہ نکیال میں ہلاکت پر دلی افسوس ہے اور قاتلوں کو یقینی طور پر سزا ملنی چاہیے تاہم اسے سیاسی رنگ دے کر کیس کو خراب نہیں کرنا چاہیے یہ کتنا افسوسناک مرحلہ ہے کہ ہمارا آزادکشمیر کا وزیراعظم خود اپنے خلاف یوم سیاہ منا رہا ہے جس طرح وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نےکچھ دن پہلے ایک ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں یہ انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم مجید جب نواز شریف اور وزیر امور کشمیر کو ملتا ہےتو رونا شروع کردیتا تھا یہ ہماری قومی تزلیل ہے اور پوری کشمیری قوم کو شرمندہ کیا گیا ہے ہمارا وزیراعظم چوھدری مجید ریاستی تشخص کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہےاور برجیس طاہر کے منہ سے یہ باتیں سن کر کشمیریوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ایک طرف بھٹو نے مُوت کو گلے لگا کر آمر کےآگے نہیں جھکے آج ان کی روح بھی تڑپ رہی ہو گئی کہ ان کا جانشین اپنے آقاؤں کے آگئے بھیگی بلی بن کر تلوے چاٹ رہا ہے کرسیی بچانے کیلئےپانچ سال بھیک مانگ کر کریسی بچائے رکھی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر اور وزیر اعظم مجید نے قومی و ریاستی تشخص کی پامالی کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری جو دن رات ایک کر کے محنت ولگن جدجہد سے انٹرنیشنل سطح پر ڈیرھ کڑوڑ کشمیری قوم کی ترجمانی کر کے مسلہ کشمیر کوئی ہائی لائٹ کررہے ہیں بھارتی تسلط کے خلاف اقوام عالم کی توجہ دلانے کی کوشش عمل میں ہیں جنھوں نے گزشتہ سال سے ملین مارچ کر کے یورپ و یوناہیٹڈ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو بیدار کیا ہے کہ جب تک کشمیر کامسلہ حل نہ ہو گا جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں رہ سکتا اور جبکہ آزاد کشمیر کی عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کا استعمال کر کے قومی و ریاستی تشخص کا بدلہ لیں گئے اور یقینناً قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود جیسے ایماندار اور کشمیریوں کی صیح معنوں میں ترجمانی کرنے والے لیڈر کو کامیاب بنا کر قوم و ملک دشمن عناصر کو زمین بُوس کر دیں گئے

pti azad kashmir

pti azad kashmir