yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

تحریک انصاف والے خیرات مانگ رہے ہیں اور وہ بھی بدمعاشی سے، مولانا فضل الرحمان

Yes 1 Webmaster August 5, 2015 1 min read
Maulana Fazlur Rehman
Share this:
Maulana Fazlur Rehman
Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد : جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے استفعوں سے متعلق خیرات بھی مانگ رہے ہیں تو وہ بھی بدمعاشی سے اور قوم کے ساتھ زیادتی پر معافی دے دینے کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ساری دنیاکے سامنے تحرییک انصاف نے استعفے دیئے، دھرنے میں اس پارلمینٹ کو کیا کچھ نہیں کہا گیا،عمران خان کی داستانیں لاس اینجلس سے اسلام آباد کے ڈی چوک تک تعفن پھیلا رہی ہیں، جو کچھ دھرنے میں کہا گیا اس کا دسواں حصہ بھی وہ کہتے تو خدا جانے کہاں ہوتے، 2007 میں جب ہم نے استعفے دیئے اس وقت کسی نے ہم سے نہیں پوچھا تھا، تحریک انصاف والے استفعوں سے متعلق خیرات بھی مانگ رہے ہیں تو وہ بھی بدمعاشی سے۔ تحریک انصاف استعفوں کی بنیاد پر خود اسمبلی سے نکل چکی لیکن وہ خودکشی بھی کرتے ہیں اورالٹا ہمیں قاتل بھی کہتے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی تذلیل کی گئی، کیا یہ جمہوریت رحم کی مستحق نہیں؟۔ انہیں برا لگ رہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ اراکین کی عزت و توقیر کی جنگ لڑرہے ہیں، ان کی جماعت حکومت کی اتحادی ہے، حکومت کے خلاف سازش میں ہم پیچھے نہیں ہٹے، اب بھی کوئی بحران آئے گا تو حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے، وزیراعظم جہاں بلائیں ہم آجائیں گے لیکن پہلے ہماری بات تو سن لیں، وزیراعظم نواز شریف سیاسی جماعتوں کی آراء کا احترام کریں اور کبھی وہ بھی چھوٹی سے بات پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔

18 ویں اور 21 آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالت نے پارلیمنٹ کی بالادستی کوتسلیم کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، وہ 18ویں اور21ویں ترامیم کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں لیکن ان کی رائے سپریم کورٹ کے اختلافی جج صاحبان کے ساتھ ہے، پاکستان کے تمام دینی مدارس آج آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، قانون میں ہمیشہ عمومیت ہوا کرتی ہے،قانون کا کوئی امتیازی رویہ نہیں ہوتا،ہم نے کبھی ضد کی بنیاد پر بات نہیں کی، مسئلہ نظریات کا نہیں اصولوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے ہربات نقد منوا ئی جاتی ہے اور ہماری بات ادھار میں مانی جاتی ہے، دینی مدارس پر حملے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، حکومت سے اختلاف پر دہشت گردی یا کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Indiana Amy
Previous Post بی بی سی نے پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کے نئے ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا
Next Post رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم چار روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں
Sajjad Karim

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.