دہشتگردوں نے پاکستان کے دل پر حملہ کیا تو پاک فوج کےسپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا دبنگ اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ لاہورمیں پی ایس ایل فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ دہشتگردوں کاملک بھرمیں پیچھا کیاجائےگا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر واضح کیا کہ دشمن نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا منصوبہ ناکام بنانے کی سازش کی ہےلیکن اب لاہورمیں پی ایس ایل کا فائنل شیڈول کےمطابق کرانےکیلئے بھرپورمعاونت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک قوم بن کردہشتگردی کے ناسوراور اس غیر انسانی سوچ کو شکست دے کر دم لیں گے،آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کا ملک بھر میں پیچھا کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کےماسٹرز،فنانسرز،منصوبہ سازوں ، سہولت کاروں کاخاتمہ کرینگے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےلاہوردھماکے کے سلسلے میں چند افراد بشمول افغانوں کی گرفتاری کوسراہا۔








