counter easy hit

پی ایس ایل:پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 146رنز کا ہدف

PSL Peshawar

PSL Peshawar

دبئی…..پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 146رنز کا ہدف دیا ہے۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر رنز بنا ڈالے۔
پشاور زلمی کے تمیم اقبال نے سب سے زیادہ 51رنز اسکور کیے، جبکہ کپتان شاہد آفریدی اور شاہد یوسف نے 16،16رنز بنائے، محمد حفیظ نے 11، کامران اکمل نے 8، ڈیوڈمالن نے 6رنز بنائے۔ وہاب ریاض9اور جنید خان1رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی نے مجموعی طور پر 17اضافی رنز بھی حاصل کیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اے ڈی رسل نے 3 جبکہ واٹسن، سعید اجمل اور رمان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔