counter easy hit

جنوبی تائیوان میں شدید زلزلہ، کئی عمارتیں گرگئیں

Earthquake Taiwan

Earthquake Taiwan

ٹائی پے……… جنوبی تائیوان میں 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے سے سات منزلہ عمارت سمیت کئی مکانات گر گئے۔ عمارت کے ملبے سے تیس افراد کو نکال لیا گیا۔
جنوبی تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ا مریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلےکی گہرائی 23 کلو میٹر اورمرکزتائینان شہر سے 19 کلومیٹرجنوب مشرق میں تھا۔تائیوانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے تائینان شہر میں سات منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے تیس افراد کو ملبے سے نکال لیا ، زلزلے سے دیگر کئی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔