counter easy hit

پی ایس ایل:پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 24رنز سے ہرادیا

PSL Peshawar

PSL Peshawar

دبئی……پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 24رنز سے ہرا دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ146رنز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 121رن بنا سکی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے شین واٹسن نے سب سے زیادہ 28اور سیم بلنگ نے 26رنز بنائے۔ باقی کوئی کھلاڑی نمایاں رن اسکور نہیں کر سکا۔ سعید اجمل 10اور رمان رئیس 4رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔شاور زلمی کی جانب سے محمد اصغر اور وہاب ریاض نے تین تین جبکہ شاؤن ٹیٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔محمد اصغر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔س سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کے تمیم اقبال نے سب سے زیادہ 51رنز اسکور کیے، جبکہ کپتان شاہد آفریدی اور شاہد یوسف نے 16،16رنز بنائے، محمد حفیظ نے 11، کامران اکمل نے 8، ڈیوڈمالن نے 6رنز بنائے۔ وہاب ریاض9اور جنید خان1رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی نے مجموعی طور پر 17اضافی رنز بھی حاصل کیے