counter easy hit

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118رنز کا ہدف

PSL: Islamabad Quetta

PSL: Islamabad Quetta

شارجہ……پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 118رنز کا ہدف دے دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 19.1اوورز میں 117رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
پتان شین واٹسن نے سب سے زیادہ 40رنز اسکور کیے، جن کے بعد کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔ عمران خالد نے 18، بریڈ ہیڈن نے 15، آندرے رسل اور سعید اجمل نے دس دس، خالد لطیف نے 6، شرجیل خان، سیم بلنگز اور رمان رئیس نے دو دو رنز اسکور کیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گرینٹ ایلیٹ نے 3، ذوالفقار بابر اور اعزاز چیمہ نے دو دو، جبکہ انور علی، محمد نواز اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔