counter easy hit

پی ایس ایل: فائنل فور کی باقی دوٹیمیں کونسی ہونگی، فیصلہ آج ہوگا

PSL: dutymyn the Fina

PSL: dutymyn the Fina

دبئی …..پاکستان سپر لیگ کے فائنل فور مرحلے میں باقی دو ٹیمیں کون سی ہوں گی، فیصلہ آج ہو گا، کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا،، ایونٹ کے تمام میچ جیو سوپر پر براہ راست کیے جائیں گے۔
ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لئے کراچی کنگز کو ہرصورت میچ جیتنا ہوگا۔لاہور قلندرزکو نہ صرف کراچی کنگز کی ہار کی امید لگانی ہے بلکہ اسلام آباد کو بھی ہرانا ہوگا۔شکست کی صورت میں لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوجائےگی۔پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،پشاور زلمی اور اسلام آباد کی ٹیمیں ٹاپ فور کے لئے کوالفائی کرچکی ہیں، پلے آف کی چوتھی ٹیم کے لئےلاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہے۔اس وقت لاہور قلندر اور کراچی کنگز چار، چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔کراچی اور لاہور کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز جیت کر اسلام آباد کی طرح چھ پوائنٹس تو حاصل کر سکتی ہیں،لیکن کوالفائرز کا فیصلہ رن ریٹ پر نہیں ہوگا۔اسلام آباد یونائٹڈ نے کراچی کنگز کو لیگ کے دونوں میچز میں شکست دی، لہٰذا چھ پوائنٹس حاصل کرکے بھی کوالفائی کرچکی ہے۔ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دونوں میچز میں ہرایا، اس لئے کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر ایڈاونٹیج حاصل ہے۔قلندرز کے لئے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کا ایک ہی راستہ ہے کراچی کی ٹیم آج ہار جائے اور لاہور اسلام آباد کو شکست دے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ شام ساڑھے چار بجے جبکہ لاہور قلندرز اور اسلام آبا یونائیٹڈ کا میچ رات نو بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔