counter easy hit

فیصل آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کا امیدوار جاں بحق

فیصل آباد:تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مخالفین کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 109 کا امیدوار وقار احمد جاں بحق ہوگیا۔ فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 8 Provincial assembly candidate killed in firing of opposition in Faisalabadمیں مخالفین نے فائرنگ کرکے پی پی 109 سے ایم پی اے کے امیدوار وقار احمد کو قتل کردیا، واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔ مخالفین نے گزشتہ روز بھی وقار واہلہ پر تشدد کیا تھا جس پر وقار واہلہ نے تشدد کے خلاف درخواست تھانہ نشاط آباد میں دی تھی تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔