counter easy hit

این اے 86 منڈی بہاﺅالدین سے پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ اڑادی

منڈی بہاﺅالدین: حلقہ این اے 86 منڈی بہاﺅالدین سے تحریک انصاف کی وکٹ پیپلزپارٹی نے اڑادی۔ فخر عمر حیات لالیکا نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاجاً پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

The PPP has blown up the PTI wicket from NA 86 Mandi Bahauddinتفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ضلع منڈی بہاﺅالدین سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، حلقہ این اے 86 منڈی بہاﺅالدین کے امیدوار و رہنما پی ٹی آئی فخر عمر حیات لالیکا نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاجاً پارٹی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کرکے پیپلزپاسرٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اور اب وہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 86 سے انتخاب لڑیں گے۔