counter easy hit

پنجاب میں استنبول روئٹ پولیس کی طرز پر خصوصی یونٹ بنانے کا فیصلہ

 province of Istanbul decided to make

province of Istanbul decided to make

لاہور…..پنجاب میں مظاہرین سے نمٹنے کے لیے استنبول روئٹ پولیس کی طرز پر خصوصی پولیس روئٹ یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکار ترکی میں تربیت حاصل کرینگے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ترکی کے نیشنل پولیس حکام کےوفد نے ملاقات کی جس میں استنبول پولیس روئٹ یونٹ کی طرز پر پنجاب میں خصوصی رائٹ یونٹ کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیس یونٹ کے قیام میں ترکش پولیس کے تجربے سے استفادہ کیا جائے گا،پولیس افسروں اور اہلکاروں کو تربیت کیلیے ترکی بھیجا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس روئٹ یونٹ کے افسروں اوراہلکاروں کا علیحدہ یونیفارم ہوگا، ترک وفد نے بتایا کہ پنجاب میں ڈالفن فورس کی تربیت کا کام جلد مکمل ہوجائے گا،ڈالفن فورس مارچ کے شروع میں کام شروع کر دیگی۔