counter easy hit

نواب شاہ :ریلوے پُل پر موٹر سائیکل سلپ،2 نوجوان جاں بحق

Nawab Shah Railway Bridge

Nawab Shah Railway Bridge

نواب شاہ……نواب شاہ میں ریلوے کے بالائی پُل پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دو نوجوان جاںبحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ریلوے کے بالائی پل سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دو نوجوان 13 سالہ ہدایت اللہ بروہی اور 17 سالہ ثاقب بروہی شدید زخمی ہوگئے جنہیں پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑگئے۔یاد رہے کہ نواب شاہ میں درجنوں نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے جاںبحق ہوچکے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس کی روک تھام کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔