counter easy hit

ہیوسٹن اور ڈیلس ایئر پورٹ پر امریکی مسلمانوں کا احتجاج

امریکی ریاست ٹیکساس کے دو بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس کے ایئر پورٹ پر مقامی مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جا ری ہے،یہ احتجاج مسلمان ممالک سے آنے والے ان افراد کو حراست میں رکھے جانے پر کیا جارہا ہے جو قانونی طور پر امریکا پہنچے تھے۔

Protest the US muslims on Houston and Dallas Airport

Protest the US muslims on Houston and Dallas Airport

گزشتہ روز مسلمان ممالک سے آنے والے افراد کی فیملی کے کئی افراد کو امریکی امیگریشن حکام نے اپنی حراست میں لے لیااور با وجود نیو یارک کی عدالت کے حکم امتناع جاری کرنے کے ان افراد کو تاحال حراست میں رکھا ہوا ہے۔ امیگریشن حکام کا موقف ہے کہ عدالتی احکامات صرف نیو یارک کے لئے تھے جو ٹیکساس کے ایئر کےلئے نہیں،تاہم متاثرین کی جانب سے احتجاج جا ری ہے اور احتجاج کرنے والوں کی تعداد بڑھتے ہو ئےسینکڑوں تک جا پہنچی ہےجو نعرےلگا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کر رہے ہیں۔ ہیوسٹن ایئر پورٹ پرکانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہےجس میں ان کا کہنا تھاکہ یہ اقدامات امریکا کے لئے مناسب نہیں ہیں،جبکہ کانگریس کے رکن مارک ویسی نےڈیلس ایئر پورٹ پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ دوسری جانب وکٹوریا اسٹریٹ پر واقع مسجدکو جلائے جانے کی پولیس تحقیقات جاری ہیں ،اس سلسلے میںمقامی پولیس نے کچھ لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی ہے،واضح رہے کہ مذکورہ مسجد کونذر آتش کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں مسجد مکمل طور پرجل کر خاکستر ہو گئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website