counter easy hit

تحفظ خواتین بل اسلامی اصولوں کیخلاف ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

Protection against

Protection against

اسلام آباد……اسلامی نظریاتی کونسل نے تحفظ خواتین بل کو اسلامی اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی اصولوں کے خلاف بل پر قانون سازی نہیں کی جاسکتی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں جاری ہے جس میں پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ خواتین تحفظ کے بل پر بحث کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے 2راکین نے پنجاب کے تحفظ خواتین بل کو اسلامی تعلیمات اوراصولوںکے خلاف قراردیدیا ہے ۔ اراکین کے مطابق اسلامی اصولوں کے منافی ہونے کے سبب ایسے بل پر قانون سازی نہیں کی جاسکتی۔