counter easy hit

جلال پور :موبائل نمبر مانگنے والے شوقین نوجوان کی خواتین کے ہاتھوں ٹھکائی

Jalalpur mobile number

Jalalpur mobile number

نوجوان تحصیل ہسپتال میں دوائی لینے کیلئے آنے والی خواتین سے موبائل نمبر مانگ رہا تھا ، خواتین نے گریبان پکڑ کر زور تھپڑ رسید کر دیئے
جلال پور (یس اُردو) تحصیل ہسپتال جلال پور پیر والا میں خواتین نے تنگ کرنیوالے نوجوان کی پٹائی کردی ۔ تحصیل ہسپتال میں دوائی لینے آئی خواتین کو اوباش نوجوان تنگ کر رہا تھا اور بار بار موبائل نمبر مانگ رہا تھا ۔ خواتین نے نوجوان کو پکڑ کر تھپڑ رسید کیے ۔ خواتین کا کہنا تھا کہ نوجوان کی نمبر مانگنے کی ہمت کیسے ہوئی ، اس موقع پر نوجوان دہائیاں دیتا رہا کہ وہ تو ان خواتین کو جانتا تک نہیں وہ طالبعلم ہے اور ہسپتال میں دوائی لینے آیا ہوا تھا ۔ موقع پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا اور نوجوان کی جان چھڑائی ۔