counter easy hit

ماہ میلاد النبی ؐ پوری انسانیت کیلئے یوم نجات ہے,عبدالناصرزرگر

486089_400553126700280_177500464_n. [downloaded with 1stBrowser]لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازکاروباری وسیاسی شخصیت عبدالناصرزرگرنے کہا ہے کہ ماہ میلاد النبی ؐ پوری انسانیت کیلئے یوم نجات ہے۔ ماہ میلاد رسول ؐ ربیع الاول مسرتوں‘ محبتوں اور سعادتوں کی متاع گراں بہار لے کر جانے کا نام ہے۔ مشتاق روحیں ہمیشہ بے چین جذبوں کے ساتھ اس مطلع صبح ازل کی منتظر رہتی ہیں۔ اہل عشق‘ محبت اشکوں سے وضو کر کے حریم دیدہ دل سجاتے ہیں۔ اس ماہ مقدس کی ہر گھڑی ہر لمحہ ہر دن اہل ایمان کیلئے بہار کا پیغام ہے۔ کائنات کی تاریخ کو ان مقدس لمحات پر ناز ہے۔ ماہ ربیع الاول کی ایک صبح سعادت کے دامنمیں ہمارے پیارے نبی رحمتہ اللعالمین ہمارے لئے رحمتیں لے کر تشریف لائے۔ ظہور قدسی کی وہ ساعتیں جن میں عرب کا چاند وا دی مکہ میں طلوع ہوا۔