counter easy hit

ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کا قیام چوہدری جعفراقبال ایم این اے کا تاریخی کارنامہ ہے ،سجاداحمدبٹ

Divisional Public School Lala Musajafraqbal MNA

Divisional Public School Lala Musajafraqbal MNA

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کا قیام چوہدری جعفراقبال ایم این اے کا تاریخی کارنامہ ہے ،اس عظیم الشان منصوبے سے آنے والی نسلیں مستفیدہونگی،ان خیالات کا اظہارڈپٹی کنوینئرمسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ سجاداحمدبٹ نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع وممبرقومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال لالہ موسیٰ سمیت حلقہ این اے 106کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھناچاہتے ہیں ،لالہ موسیٰ میں ڈویژنل پبلک سکول کاقیام،یونیورسٹی آف گجرات کے کیمپس کا قیام ودیگرترقیاتی منصوبے ان کی عوام دوستی کا منہ بولتاثبوت ہیں۔