counter easy hit

پریانکا جب “مس ورلڈ” بنی اس وقت میں اسکول پڑھتی تھی، دپیکا پڈوکون

Priyanka when the "Miss World" was made in the study school, Deepika Padukone

Priyanka when the “Miss World” was made in the study school, Deepika Padukone

ممبئی: بالی ووڈ فنکاروں کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے والی تونک جھونک سے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں، اداکار  سامنے تو ایک دوسرے سے لڑائی یا آگے سے آگے بڑھنے کی جستجو کا اظہار نہیں کرتے لیکن ان کے بیانات اوراظہار خیال سے کہیں نا کہیں ان کے درمیان ہونے والی لڑائی کے راز فاش ہوہی جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اداکارہ نے کہا کہ ہم دونوں کے کرئیرکی شروعات میں ہی بہت فرق ہے، مجھے یاد ے کہ جب پرینکا نے “مس ورلڈ” کا خطاب جیتا تھا تو اس وقت میں اسکول میں پڑھتی تھی، میں پرینکا کو بہت برسوں سے جانتی ہوں اوراتنے لمبے عرصے میں ان میں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔

دپیکا پڈوکون کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں کے کرئیرمختلف ہیں، وہ اپنے کرئیرکے لیے کچھ اورچاہتی ہیں جب کہ میری خواہشات ان سے مختلف ہیں اورسب کو ہماری خواہشات کو نہ صرف سمجھنا چاہیئے بلکہ احترام بھی کرنا چاہیئے تاہم مجھے ان سے مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ہی اداکارائیں بالی ووڈ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھیکامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں مصروف ہیں جہاں پرینکا نے امریکی ٹی وی سیریئل ‘کوانٹکو’ سےہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا اوراب وہ “بے واچ” میں نظر آئیں گی جب کہ دپیکا “ٹرپلایکس” سے ہالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website