counter easy hit

شردھا کپور فلم میں سدھارت کی بہن بننے پر پریشان

Shraddha Kapoor upset to be Siddharth's sister

Shraddha Kapoor upset to be Siddharth’s sister

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پربننے والی فلم میں سدھارت ملہوترا کی بہن بننے پر پریشان ہیں۔

شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ فلم میں نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا داؤد ابراہیم بنیں گے جس کے بعد دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی لیکن اداکارہ سدھارت ملہوترا کی بہن بننے پر پریشان ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور کا کہنا تھا کہ فلم میں سدھارت کی بہن بننے کے لیے بیتاب ہوں لیکن دونوں کے بہن بھائی کے مناظر فلمانے پر پریشان بھی ہوں کیوں کہ فلم کے کرداروں کی مضبوطی کے لیے مجھے یہ بھولنا ہوگا کہ سدھارت میرا بھائی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اور سدھارت ملہوترا نے فلم ’’اک ولن‘‘ میں مرکزی کردارادا کیا تھا اور فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website