counter easy hit

پریانکا چوپڑا نے فلم ’’میری کوم‘‘ پر ملنے والا ایوارڈ اپنے والد کے نام کر دیا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (یس ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اسٹار گیلڈ ایوارڈز 2015 میں فلم ’’میری کوم‘‘ میں شاندار پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پرینکا کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ایوارڈ اپنے والد آنجہانی اشوک چوپڑا کے نام کرتی ہیں۔ ان کا مزید کہناتھا کہ یہ فلم ان کے والد کے لیے ہے۔ وہ ان کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔