counter easy hit

اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری منظور نہیں، رضا ربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کو غیر ملکیوں کے ہاتھوں دینے کی سازش ہو رہی ہے، ہم نج کاری کو منظور کرنے کیلئے تیار نہیں، بجلی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا گیا تمام اقدامات آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے، بجلی کی قیمتوں سے متعلق قوم سے جھوٹ بولا گیا، اکتوبر میں بڑھائی گئی بجلی کی قیمت کا نوٹی فکیشن واپس نہیں لیا گیا۔