counter easy hit

آج اسلام آباد پہنچا ، اپنے دوست سے ملاقات کی اور پھر۔۔۔!!! آج ابو ظہبی کے ولی عہد پاکستان آئے اور چند ہی لمحوں بعد واپس چلے گئے، اس ملاقات کا مقصد کیا تھا؟ وطن پہنچتے ہی ٹوئٹر پر پیغام جاری کر دیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد پہنچا، اپنے دوست سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

بریکنگ نیوز:’’عبرت کا نشان بنانے کا فیصلہ۔۔۔‘‘ پوری پی ٹی آئی کو ننگا کرنے والی حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا اعلان کر دیا گیا

 

واضح رہے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان کا ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان نے خود استقبال کیا اور گاڑی بھی چلائی ۔

جمعرات کو ابو ظہبی کے ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ نور خان ائیربیس پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم عمران خان نے کیا۔ اس موقع پر روایتی لباس میں دو بچوں نے مہمان خصوصی کو گلدستے پیش کیے اور انہیں خوش آمدید کہا۔

بعدازاں وزیراعظم کے ہمراہ ولی عہد شیخ محمد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، اس دوران عمران خان نے خود گاڑی چلائی۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور یو اے ای کے وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وزیراعظم اور شیخ محمد بن زاید النہیان کے مابین ملاقات ہوئی۔

PRINCE, OF, DUBAI, MUHAMMD BIN ZIAD AL NAHYAN, SAYS, HE, MEETS, HIS, FRIEND, IMRAN KHAN, IN, ISLAMABAD

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website