counter easy hit

وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کو بڑا جھٹکا۔۔۔۔ ایسی کارروائی ڈال دی گئی کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو یقین نہیں آئے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف نیب کی انکوائری چل رہی ہے اور نیب ہی کی سفارش پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا، سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ کا قلمدان خود وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے تاہم وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی ہیں۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈال دیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اسلام آبادہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈو یژن بنچ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔