وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے، جس میں شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاہے۔

Prime Minister’s Congratulations to the new Saudi wali ehad
وزیراعظم نواز شریف نے پاک سعودی تعلقات کو مستقبل میں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی مشترکہ مذہبی اقدار میں بندھے ہیں اور مسلم امہ کے روشن مستقبل کے لیے دونوں ملکوں کی خواہشات یکساں ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط اور عوام کے درمیان محبت کا رشتہ مزید گہرا ہوگا۔








