
وزیراعظم وفاقی وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر پہنچیں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے جس کے لیے پنڈال بنادیا گیا ہے۔پنڈال میں 6 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیںاور سیکیورٹی کے بھی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم کی طرف سے نوشہروفیروز کے لیے خصوصی پیکیج کے اعلان کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم پاکستان کی آمد کے موقع پر مختلف اضلاع سے پروٹوکول گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔
Ad:








