counter easy hit

وزیر اعظم محصور پاکستانیوں کے واپسی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں: پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد کے بینظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر یمن سے واپس آنے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف یمن میں محصور پاکستانیوں کے واپسی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ یمن میں پاکستانی سفیر عرفان یوسف نے پی آئی اے کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار نو فلائی زون میں طیارے نے پرواز کی۔ پاکستانیوں کے استقبال کے لیے ایم این اے طارق فضل چودھری اور وزیراعظم کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم بھی موجود تھے۔