counter easy hit

اخلاقی اقدار کی کمزوری سے سماجی برائیاں پختہ ہوئیں: ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اخلاقی اقدار کے فقدان اور بدعنوانی “ کے موضوع پر علمائے کرام اور مذہبی سکالرز کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین نے کہا کہ نادیدہ قوتیں اپنے گھناؤنے عزائم کے ذریعے معاشرے کے اتحاد اور شیرازے کو نقصان پہنچانے پر تلی ہوئی ہیں۔

منفی سوچ کو شکست دینے کے لئے فوری اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے دہشتگرد اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض عناصر نے نوجوانوں کو گمراہ کر کے غلط راستے پر ڈال دیا ہے۔

ایسے حالات میں غیر ضروری ردعمل ظاہر کرنے کی بجائے مناسب تھا کہ سنجیدگی سے مسائل پر غور کر کے ان کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ ساتھ علماء کرام کا کردار بھی بہت اہم ہے۔