وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کل پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کریں گے۔

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi will reach Karachi tomorrow, sources
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے جب کہ گورنر سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور گورنر سندھ کے درمیان ملاقات میں صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








