counter easy hit

باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناواگئی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

The blast in Bajaur Agency killed 3 people and injured many others

The blast in Bajaur Agency killed 3 people and injured many others

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحویل ناواگئی کے علاقے چہارمنگ میں دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جب کہ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں قریب ٹرک بھی موجود تھا۔ مقامی حکام کے مطابق دھماکے میں ابتدائی طور پر 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کےذریعے پشاور کے اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website