counter easy hit

وزیراعظم راضی بہ رضا ہو گئے، اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کی حمایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم راضی بہ رضا ہو گئے۔ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کی حمایت کر دی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے بھی اپنا امیدوار نہ لانے کا اعلان کردیا۔

رضا ربانی کی ایوان وزیراعظم میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے وزیراعظم سے مبارکباد وصول کی۔ چیئرمین سینیٹ کے لیے سیاسی میوزیکل چیئر شروع ہونے سے پہلے ہی کھیل ختم ہو گیا۔ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار پی پی کے رضا ربانی کو حکومت کی حمایت بھی مل گئی۔

اس کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف نے خود کیا۔نمبر گیم، سیاسی جوڑ توڑ اور سیاست دانوں کی پھرتیاں، سب بے کار ہوگئیں۔ وزیراعظم نے بھی تسلیم کرلیا، رضا ربانی ہی کو چیئرمین سینیٹ کی کرسی ملنی چاہیے، حکومت دونوں چیئرمین اور ڈپٹی دونوں عہدوں پر کوئی امیدوار نہیں لائے گی۔

وزیراعظم یہ اعلان کرکے ظہرانے پر آئے، سیاسی قائدین کے ساتھ کھانے کی میز کو چلے مگر یہ شکوہ بھی کرتے گئے کہ زرداری صاحب نہ خو د آئے نہ ہمیں رات کھانے پر بلایا۔خواہش تھی کہ مل بیٹھ کر فیصلہ کرتے۔ سینیٹ میں ووٹوں کی خریدوفروخت پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ براہ راست الیکشن کی تجویز پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، اصلاحات میں اس تجویز کو شامل کیا جاسکتا ہے۔