counter easy hit

انتخابات رواں سال ہی ہونگے، تبدیلی آ کر رہے گی: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) متعدد اہم سیاسی کھلاڑی کپتان کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔ زاہد توصیف، چودھری صفدر شاکر، رانا آصف توصیف، رانا آفتاب احمد، ناصر چیمہ اور سینیٹر ہمایوں خان مندوخیل نے اسلام آباد میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عمران خان نے تمام شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہوئے 2015ء کو عام انتخابات کا سال قرار دیا۔ عمران خان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار رضا ربانی اچھی شہرت کے حامل ہیں لیکن ان کی پرفارمنس دیکھیں گے۔ لوگ اب مُک مُکا کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ تحریک انصاف نے دونوں جماعتوں کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب بھی تحریک انصاف سے خطرہ ہوتا ہے دونوں بڑی جماعتیں ایک ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا کے فیصلے کا انتظار ہے۔ دھاندلی پر جوڈیشل کمشن نہ بنا تو پھر سٹریٹ پاور کے ذریعے بنوائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نادرا کی فرانزک رپورٹ کے بعد حکومت سپریم کورٹ نہیں جا سکے گی۔