counter easy hit

حالات قابو سے باہر۔۔۔!!! وزیر اعظم اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے ، سرکاری ترجمان کی تصدیق

کویت سٹی(نیوز ڈیسک )کویت کے وزیراعظم نے جمعرات کے روز اپنی کابینہ کے ہمراہ استعفیٰ دیدیا ہے ، یہ بات حکام نے کہی جیسا کہ وزراء کے درمیان اندرونی اختلافات اور ان کی کارکردگی تنقید کی زد میں رہی ہے ۔ سرکاری ترجمان طارق مظریم نے ایک بیان میں کہا کہ

نواز شریف کو گھر والوں سے خطرہ۔۔۔!!!

 

وزیراعظم شیخ جابر مبارک الصباح نے امیر کو کابینہ میں رد وبدل کے پیش نظر اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا ہے ، وزیرخزانہ نائف الحجراف اور وزیر برائے پبلک ورکس جینان بوشہری نے رواں ماہ استعفیٰ دیدیا تھا جیسا کہ دونوں وزراء ان کے قلمدانوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور سرکاری فنڈز کے بیجا استعمال پر تنقید کی زد میں رہے تھے ۔منگل کے روز پارلیمنٹ نے وزیرداخلہ شیخ خالد الجراح الصباح جو کہ حکمران خاندان کے رکن ہیں ، کو بھی انہی الزامات پر ان کا مئواخذے کیا تھا ۔آزاد رکن پارلیمنٹ صالح ایشور نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس تنقید کے ساتھ ساتھ وزراء کے درمیان کابینہ کی موجودہ تشکیل کے معاملے پر اختلافات بھی استعفے کی وجہ بنے ہیں۔

خیال رہے چند روز قبل لبنان میں گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری ملک گیر عوامی مظاہروں کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم سعد حریری نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لبنان کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لبنان جمود کا شکار ہو چکا ہے اور جاری بحران کو ختم کرنے کے لیے اس اقدام کی ضرورت تھی۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں موجود ہزاروں مظاہرین کی جانب سے سعد حریری کے اس اعلان پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔سیاستدانوں کی کرپشن اور بڑھتی معاشی بدحالی سے تنگ لبنانی عوام نے مظاہروں کا سلسلہ دو ہفتے قبل اس وقت شروع کیا تھا جب حکومت نے واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ سروسز پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا۔

Prime Minister, of, Kuwait, resigned, Government, correspondent, confirmed

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website