counter easy hit

وزیراعظم نواز شریف کی ایرانی صدر کےساتھ ملاقات

Nawaz Iranian President

Nawaz Iranian President

تہران…… وزیراعظم نواز شریف اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات شروع ہوگئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی ملاقات میں شریک ہیں۔
ملاقات کے دوران پاکستانی قیادت ایرانی صدر سے ایران سعودی عرب کشیدگی اور خطے کی صورت حال پر بات کرے گی ۔اس سے قبل تہران میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قصر صدارت میں اول نائب صدر اسحاق جہانگیری سے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایرانی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھاکہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس کا مضبوط اور مربوط جواب دینے کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تہران میں ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ایران پاکستان کا اہم ہمسایہ ملک ہے اور پاکستانی عوام اپنے ایرانی بھائیوں سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں، دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر دفاع سرداد دیگان نے علاقائی سلامتی کے استحکام کی کوششوں پر آرمی چیف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔