counter easy hit

خلا میں پھول اگانے کا تجربہ کامیاب ہو گیا

 growing flowers

growing flowers

نیویارک …..تاریخ میں پہلی بارخلا میں پھول اگانے کا تجربہ کامیاب ہو گیا، زینیا نامی پھول چند روز قبل خلا میں کھل گیا ہے۔
ناسا حکام کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کے بعد خلا میں خوراک کیلئے دیگر چیزیں بھی اگائی جا سکیں گی جو انسانوں کے کھانے کے کام آئیں گے۔اس سے قبل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں سلاد اگانے کا تجربہ بھی کامیاب رہا تھا۔خلا کے خاص ماحول اور کششِ ثقل کی کمی کی وجہ سے پودوں اور پھولوں کی افزائش میں مشکل پیش آتی ہے۔آئندہ سال بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ٹماٹر کی افزائش کی جائے گی۔