counter easy hit

وزیر اعظم میاں نواز شریف آج کراچی میں‌ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (یس ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج کراچی جائیں گے جہاں وہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مبصرین کی رائے میں وزیر اعظم کا یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے اور اس دورے کے دوران کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہونگے جو بعد ازاں ایکسپو سنٹر میں منعقدہ نمائش بھی دیکھیں گے۔