counter easy hit

وزیراعظم نواز شریف کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

David Cameron And Nawaz Sharif

David Cameron And Nawaz Sharif

لندن (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف برطانوی وزیراعظم کی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع رہائش گاہ پہنچے جہاں ڈیوڈ کیمرون نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں برطانوی میں افغانستان سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن میں موجود ہیں۔